سپورٹس

 



 

01

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔رمضان کے مبارک مہینے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، حارث رؤف، فہیم اشرف، افتخار احمد اور فخر زمان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں احرام باندھے خانہ کعبہ کے صحن میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔بابر اعظم نے ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اپنی تصویر کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ’ بارگاہِ خداوندی میں ‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کےلیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔پانچ ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے، بین لسٹر اور کول میک کونچی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں اور دونوں کے پاکستان سے سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کیوی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورہ پاکستان کیلئے ثقلین مشتاق کی تقرری کا باضابطہ اعلان بھی کردیا اور ثقلین مشتاق سیریز کے دوران نیوزی لینڈ کے اسسٹنٹ کوچ ہوں گے،نیوزی لینڈ بورڈ کے مطابق ثقلین مشتاق کی تقرری کیوی کرکٹرز کو پاکستانی کنڈیشنز میں ہم آہنگی میں مدد دے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن ( اے ایف سی ) ویمنز اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 اپریل کو فلپائن کے خلاف کھیلے گی۔پاکستانی ٹیم ماریہ خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ملائکہ نور (نائب کپتان) عالیہ صادق، انمول ہیرا، اسرا خان، نقیہ علی، صنوبر عبدالستار ، زہمینہ ملک، علیزہ صابر، آمنہ حنیف، انوشے عثمان، ماروی بیگ، رامین فرید ، سوہا ہیرانی، مشال بھٹی، نزالیہ صدیقی، صاحبہ شیر دل، سارہ خان ، صوفیہ قریشی، فاطمہ ناز، نشا اشرف اور رومیسا خان شامل ہیں۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 5 اپریل کو فلپائن ، دوسرا میچ 8 اپریل کو ہانگ کانگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو تاجکستان کے خلاف کھیلے گی ، تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔


0/Post a Comment/Comments