سپورٹس نیوز

 


01

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کرنا بے سود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ٹرف کی تنصیب کاافتتاح کردیا ہے، بین الاقوامی معیارکےمطابق ٹرف بچھائی گئی ہے، کوشش ہےکہ کھلاڑیوں کوبہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے ہوتے کھیلوں کے میدان کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں ہوں گی، بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں بات کرنا بے سود ہے، نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرےٹی ٹونٹی میں بابراعظم نےورلڈ کلاس اننگ کھیلی۔

مشیر برائے کھیل کا کہنا تھا کہ بہت جلد ہاکی کا ایک بڑا ٹورنامنٹ اناونس کرنے جا رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں سٹیڈیم کو پرائیویٹائز کیا جائے۔ کھیلوں کی جگہ پرکھلاڑیوں کو ہی آنا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کپتان بابراعظم کو ’ دنیا کا بہترین کھلاڑی ‘ قرار دے دیا۔

عماد وسیم نے پاکستانی کپتان کے بارے میں یہ ریمارکس ہفتے کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ میں ان کی شان دار سینچری اننگز کے بعد دیے۔

دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی کپتان نے 174.13 کے اسٹرائیک ریٹ سے 58 گیندوں پر 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تھی۔ ان کی اننگز میں 11 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

عماد وسیم نے کہا،’’ میں نے بہت سی اننگز دیکھی ہیں مگر میری رائے میں ان کی یہ اننگز سب سے بہتر تھی، خاص طور پر تین وکٹیں گرنے کے بعد انہوں نے جس انداز سے اننگز کو آگے بڑھایا وہ لاجواب تھا،اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری کے بعد بھرپور طریقے سے جشن منانے کی وجہ بتا دی۔

میچ کے اختتام پر انٹرویو میں بابر اعظم سے سوال پوچھا گیا کہ کیا جشن منانے کا مقصد ان ناقدین کو جواب دینا تھا جو ٹی ٹوئنٹی میں آپ کے سٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھاتے ہیں؟، سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ   بالکل، یہ کہہ سکتے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابراعظم نے 58 گیندوں پر 101 رنز بنائے تھے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کپتان بن گئے ہیں۔


0/Post a Comment/Comments