انٹرنیشنل نیوز

 


 

01

 بھارت میں آزاد خالصتان کے قیام کی تحریک زور پکڑ گئی جس کے بعد ہندو سکھ فسادات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔مودی کے ہندوستان میں انتہا پسند نظریات سے سکھ بھی تنگ آگئے ، ہندو نواز اقدامات کی بدولت بھارتی سکھوں میں بے چینی بڑھنے لگی ہے ۔ رواں سال خالصتان کے حامیوں کی طرف سے 23 ممالک میں 35 سے زائد مظاہرے ہو چکے ہیں جن میں کینیڈا، امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں بھارتی سفارت خانوں کے سامنے سکھ مظاہرین کی طرف سے شدید احتجاج کئے گئے تھے۔

02

 امریکی ایوان نمائندگان نے قومی قرضے کی حد بڑھانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کا بل منظور کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بل کی منظوری کے بعد امریکی حکومت کے قانونی قرض کی حد 15 کھرب ڈالر تک بڑھ جائے گی۔امریکی ایوان نمائندگان میں قومی قرضے کی حد بڑھانے اور سرکاری اخراجات کم کرنے کے بل کے حق میں 217 اور مخالفت 215 ووٹ آئے۔ایوان نمائندگان میں 4 ری پبلکن اراکین نے پارٹی کے خلاف ووٹ دیا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے ری پبلکن پیکج کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے رکھی ہے جس کے بعد بل کے ڈیمو کریٹ اکثریتی سینیٹ کی منظوری کا امکان انتہائی کم ہے۔

03

ترکمانستان میں موجود ایک ایسا آگ سے بھڑکتا ہوا گڑھا ہے جسے ‘جہنم کے دروازے’ کا نام دیا گیا ہے۔ترکمانستان کے صحرائی علاقے میں شمال کی طرف 30 میٹر گہرا اور 70 میٹر چوڑا ایک بڑا گڑھا ہے جسے ‘گیٹ وے ٹو ہیل’ کہا جاتا ہے۔ 50 سال گزرنے کے بعد بھی اس گڑھے سے نکلنے والی آگ کو اب تک بجھایا نہیں جاسکا ہے۔اس گڑھے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ کوئی قدرتی گڑھا نہیں بلکہ انسانوں کا کارنامہ ہے۔ 1971 میں سابق سوویت یونین کے دور میں گیس ذخائر کی تلاش کے دوران ایک حادثے کی وجہ سے یہ گڑھا وجود میں آیا۔

ب

0/Post a Comment/Comments