ہیدلائیز نیوز

 

 

01

نئے اور پرانے پاکستان کی بحث چھوڑ کر ہمارے پاکستان کی بات کرنی چاہیے۔آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں ۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا قومی اسمبلی کےان کیمرہ اجلاس میں اظہار خیال ۔آرمی چیف نے کہا سنٹر آف گریویٹی پاکستان کی عوام ہیں ۔عوام اپنی رائے آئین اور پارلیمنٹ کے ذریعے استعمال کرتے ہیں۔آئین کہتا ہے اختیار عوام کے منتخب نمائندوں کے ذریعے استعمال ہوگا۔پاکستان کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں ۔عوام کے منتخب نمائندے منزل کا تعین کریں۔اس وقت پاکستان میں الحمدللہ کوئی نو گو ایریا نہیں رہا۔آرمی چیف کا 1973 کا آئین بنانے والوں کو بھی خراج تحسین۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔کابینہ میں پنجاب الیکشن کے فنڈز سے متعلق  مشاورت کا امکان ہے۔کابینہ اجلاس میں آئینی قانونی و معاشی امور پر غور اور اہم قومی معاملات پر مشاورت ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

عمران خان نے پر امن احتجاج کی کال دیدی۔کہتے ہیں عید کے بعد پرامن احتجاج کریں گے چپ کرکے نہیں بیٹھیں گے۔ساری قوم کو سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ملک میں آئین و قانون مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گیا ہے۔زمان پاک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ان حربوں سے ملک میں صرف نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔میرے اوپر کوئی کیس نہیں تمام کیس بلا جواز ہیں۔اب پارٹی میں تگڑے لوگوں کو پکڑنے کے پلان پر عمل ہو رہا ہے۔ہم ان چوروں کو ظلم کے ڈر سے قبول نہیں کریں گے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

04

الیکشن نہیں ٹائمنگ پر اعتراض ہے ایک ہی دن ہونے چاہیے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست میں ڈائیلاگ کے راستے بند نہیں کئے جاتے۔اس وقت حالات صحیح نہیں ہیں پنجاب کی لڑائی پورے پاکستان کو متاثر کر رہی ہے ۔شہباز شریف نااہل  ہوئے تو سندھ کے ڈومیسائل والا وزیراعظم بن سکتا ہے۔جنرل باجوہ نے کہا تھا کہ وہ پانچ منٹ میں مارشل لاء لگا سکتے ہیں انہیں کہا بسم اللہ کریں۔مزید کہا عمران خان کا منصوبہ 2035ءتک رہنے کا تھا اس لئے ان کو نکالا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

05

 

سپریم کورٹ کا اسٹیٹ بینک کو الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرنے کا حکم۔

وزارت خزانہ کو اسٹیٹ بینک کی معاونت کی ہدایت۔تحریری حکم نامے کے مطابق اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک 21 ارب جاری کرنے سے متعلق رپورٹ پیش کریں۔الیکشن کے فنڈز جاری نہ ہونے پر سپریم کورٹ برہم۔عدالتی حکم پر عمل کرنا پڑے گا۔عدالت نے واضح کردیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ان چیمبر سماعت کی۔وزارت خزانہ ،اٹارنی جنرل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور اسٹیٹ بینک حکام پیش ہوئے۔دوران سماعت قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک کے ہمراہ آنے والے دیگر افسران کو چیمبر سے باہر بھیج دیا گیا

۔۔۔۔

0/Post a Comment/Comments