انٹرنیشنل نیوز

 


 

 01

سعودی عرب، ترکیہ، عراق، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ مسجدالحرام اور مسجدنبویﷺ میں نمازعید کے روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے عید الفطر کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہا کہ ہمیں آپ کو عید الفطر کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہورہی ہے، اللہ ہمارے ماہ صیام کے روزے، عبادات اور نیک اعمال قبول فرمائے۔عیدالفطر کے خطبے میں امام مسجد نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبرکا درس دے گیا ہے اس کو قائم رکھو اور اچھے برے کا فرق بتایا اور سمجھایا گیا ہے کہ کسی کے حقوق سلب نہ کرو اپنے برابر سمجھو۔

02

 اسرائیل نے وسطی ایشیائی مسلم ملک ترکمانستان میں مستقل سفارت خانہ قائم کردیا ہے اس سے پہلے اشک آباد میں صرف ایک عارضی اسرائیلی مشن تھا۔اسرائیلی وزیرخارجہ نے ترکمانستان کے صدر سردار بروی محمدوف سے اشک آباد میں ملاقات کی جہاں دونوں ممالک نے 30 سال قبل سفارتی تعلقات قائم کیے تھے۔خیال رہے کہ ترکمانستان کا اب بھی اسرائیل میں کوئی سفارت خانہ نہیں ہے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ایران کے قریب ترین سفارتی موجودگی کو تاریخی لمحہ قرار دے دیا ہے۔ 

03

سعودی عرب میں عید الفطر جوش خروش سے منائی گئی پورے سعودی عرب میں عیدالفطر کے اجتماعات ہوئے۔عیدالفطر کا سب سے بڑا اجتماع مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں ہوا جہاں پر کروڑوں لوگوں نے عید کی نماز پڑھی اور اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوئے اور پوری مسلم امہ کے لیے دعائیں مانگی گئیں اس رمضان المبارک میں مکہ اور مدینہ میں خاص انتظامات کئے گئے تھے سعودی عرب کے باقی شہروں میں بھی عیدالفطر بھرپور طریقے سے منائی گئی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانیوں نے اپنے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی۔سعودی عرب میں لاکھوں کے تعداد میں پاکستانی موجود ہیں جو رزق کے حصول کے لیے یہاں پر موجود ہیں اور سعودی عرب کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


0/Post a Comment/Comments