انٹرٹینمٹ نیوز

 


 

01

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار اور پروڈیوسر طارق جمیل پراچہ انتقال کر گئے۔

اداکار کے انتقال کی خبر سب سے پہلے اداکار عمران اسلم نے فیس بک پر شیئر کی جہاں انہوں نے لکھا کہ ’آپ کے ساتھ ہر بار کام کر کے بہت اچھا لگا، ایک کے بعد ایک قیمتی لوگ ہمیں چھوڑ کر جا رہے ہیںتاہم اداکار کے انتقال کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔

سینئر اداکار کے انتقال کی افسوس ناک خبر کو دیگر اداکاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

فیصل قریشی نے لکھا کہ ’اللہ حافظ سر، اللہ پاک درجات بلند فرمائے‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 

عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ موسیقی کے نئے طالب علم کسی استاد کے پاس نہ جائیں بلکہ آن لائن موسیقی کی تربیت حاصل کریں۔

حالیہ انٹرویو کے دوران راحت فتح علی خان نے شکوہ کیا ہے کہ دنیا بھر سے ایوارڈز حاصل کیے مگر پاکستان کے کسی حکومتی ادارے کی جانب سے تعریفی خط تک نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان 6 سو سال سے فنِ قوالی کی خدمت کر رہا ہے، میرا بیٹا شاہ زمان اپنے خاندان کا نام روشن کرے گا، ہم ساری زندگی موسیقی کے طالب علم رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور نوبل پرائز کی تقریب میں ہیڈ لائن سنگر کی حیثیت سے پرفارمنس دینا ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے امیر طبقہ میدان میں آئے اور غریبوں کی مدد کرے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 بھارت کے بنگالی اور ہندی سنیما کی اداکارہ سواستیکا مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم شیب پور کے شریک پروڈیوسر سندیپ سرکار پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سواستیکا مکھرجی نے الزام عائد کیا ہے کہ پروڈیوسر سندیپ سرکار نے انہیں ای میل پر ان کی فوٹو شاپ کی ہوئیں نازیبا تصاویر بنا کر بھیجی ہیں۔

اداکارہ نے پولیس کو بتایا کہ سندیپ سرکار نے ان نازیبا تصاویر کو انٹرنیٹ پر وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ وہ امریکی قونصلیٹ سے بات کر کے میرے لیے امریکا کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کروا دے گا۔

خیال رہے کہ سواستیکا مکھرجی نے فلم کے پروڈیوسر سے جنسی ہراسانی کا شکار ہونے کے بعد اپنی آنے والی فلم کی پروموشنز میں بھی حصہ لینا چھوڑ دیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments