بزنس نیوز

 


 

01

سگریٹ انڈسٹری پر ٹیکسز میں اضافہ سے دو ماہ میں غیر قانونی سگریٹوں کا مارکیٹ شیئر 39 فیصد تک بڑھ گیا، گزشتہ دو ماہ میں سمگل شدہ سگریٹوں کی دستیابی میں 200 فیصد اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ملک میں 70 نئے سمگلڈ سگریٹ برانڈز مارکیٹ میں شامل ہوئے ہیں، جنوری 2023 میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 4.8 ارب سگریٹ تھا، فروری 2023 میں ملک کی سب بڑی ٹوبیکو کمپنی کا مارکیٹ شیئر 2.6 ارب سگریٹ تک کم ہو چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے اشیائے خورو نوش کی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر داخلہ کے زیر صدارت اشیا خور و نوش گندم، چینی، کھاد کی سمگلنگ کی روک تھام بارے اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر تجارت سید نوید قمر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی طارق بشیر چیمہ، وزیر صنعت مخدوم مرتضیٰ محمود، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین ایف بی آر آصف احمد اور وفاقی و صوبائی اداروں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مخبرکی شناخت لیک ہونے پر ایف بی آر کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

صدر مملکت نے کہا کہ نجی کمپنی کے اکاؤنٹنٹ نے کمپنی کے مبینہ ٹیکس فراڈ کی معلومات ایف بی آر کو دی تھی، مخبر کی معلومات کمپنی کے مالک کو لیک کر دی گئیں، ملازم کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا ایف بی آر وضاحت کرے کہ معلومات کو مکمل طور پر کیوں استعمال نہ کر سکا۔

صدر علوی نے وفاقی ٹیکس محتسب کے حکم کے خلاف ایف بی آر کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر اپنے متعلقہ اسیسمنٹ آرڈر پر نظرثانی کرے اور مخبر کو سماعت کا موقع فراہم کرے، یہ واقعہ مخبری کے تصور اور اس حوالے سے قانون سازی کے سخت خلاف ہے، معلومات سے فائدہ اٹھانے کے بجائے ایف بی آر نے بہت سست روی کا مظاہرہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


0/Post a Comment/Comments