انٹرنیشنل نیوز

 


 

01

 روس نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین کے 130 سے زیادہ جنگی قیدیوں کو رہا کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ روس کے صدارتی مشیر اینڈری یرماک نے اعلان کیا کہ ماسکو کی جانب سے گرفتار کیے گئے 130 فوجی، ملاح، بارڈر گارڈز اور دیگر کو رہا کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے لوگوں کی زندگیاں ہمارے لیے سب سے زیادہ قیمتی ہیں، کیف کا مقصد باقی تمام جنگی قیدیوں کو واپس لانا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے جاں بحق ہونیوالے 16 افراد میں سے اماراتی حکام نے ہلاک شدگان میں سے تین پاکستانیوں سمیت 8 افراد کی شناخت کر لی۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمزی نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سے تین پاکستانی شہری ہیں، آتشزدگی واقعہ میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے، دیگر ہلاک شدگان میں سے 4 کا تعلق بھارت، ایک کا نائجیریا سے ہے۔

فیصل ترمزی نے مزید بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ مسلسل اماراتی حکام سے رابطے میں ہے، اپنے ہم وطنوں بارے مزید حقائق جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

جرمنی نے کاربن اخراج میں اضافے کے پیش نظر اپنا تیسرا اور آخری جوہری ری ایکٹر بھی بند کر دیا ہے جسے عالمی طور پر ایک عہد کا خاتمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

جرمنی نے ایسے وقت میں جوہری ری ایکٹرز کو بند کیا ہے جب وہ یوکرین جنگ کے باعث پیدا ہونے والے توانائی کے بحران سے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہے، توانائی کے بحران سے سب سے زیادہ یورپ متاثر ہوا ہے جس کا انحصار روسی گیس کی سپلائی پر رہا ہے۔

مغربی ممالک کاربن اخراج کو کم کرنے اور فضا کو محفوظ بنانے کیلئے گرین انرجی کی جانب توجہ دے رہے ہیں، مقامی خبر رساں ادارے نے تین ری ایکٹرز کے مرکزی گرڈ سے منقطع ہونے کے بعد اسے عہد کا خاتمہ قرار دیا ہے۔


0/Post a Comment/Comments