سپورٹس نیوز

 


 

01

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور غیر ملکی کوچز کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کی تمام شرائط مانتے ہوئے کنٹریکٹ پر دستخط کرنے کے لیے لیٹر ارسال کردئیے، پاکستان ٹیم کے کنسلٹنٹ مکی آرتھر نے بھی کنٹریکٹ پر دستخط کردئیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک 11 اپریل کو سکواڈ کو جوائن کرینگے جبکہ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے سکواڈ کو 18 اپریل کو جوائن کرینگے۔

مکی آرتھر لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی سکواڈ کے ہمراہ نہیں ہونگے، براڈ برن اور اینڈریو پیوٹک قومی سکواڈ پر لاہور ٹی 20 میچز سے ہی کام کرینگے جبکہ مورنے مورکل آئی پی ایل میں مصروف،عبوری باولنگ کوچ عمر گل سکواڈ کے ہمراہ کام کرینگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ ایک شخص سچ بول رہا ہے مگر پی سی بی کی نئی رجیم اسے سزا دے کر منہ بند کروانا چاہتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سچ بولنے پر شاداب کو اس لیے تنگ کیا جارہا ہے کہ وہ کرکٹ چھوڑ کر نفسیاتی مریض بن جائے کیونکہ پاکستان کے 90 فیصد کھلاڑی کرکٹ بورڈ کے رویے کی وجہ سے نفسیاتی ہو کر کرکٹ چھوڑ دیتے ہیں۔

راشد لطیف کا خیال ہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز میں شکست اور شاداب خان کی بے باک انداز میں پریس کانفرنس کے بعد کرکٹ بورڈ انہیں نائب کپتان سے ہٹا دے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی آج ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشن ( اے ٹی پی ) کے زیر اہتمام مراکش گراں پری حسن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ مراکش میں جاری ہے۔اعصام الحق اور ان کے نیدرلینڈز کے جوڑی دار سینڈر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں میں آج ایکشن میں نظر آئیں گے۔

اعصام اور سینڈر آرینڈز کا ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز کا ابتدائی میچ پیڈرو مارٹنیز پورٹرو اور ان کے ہم وطن جوڑی دار جمے انتونی منار کلارپر مشتمل ہسپانوی جوڑی سے ہوگا۔


0/Post a Comment/Comments