انٹرٹینمٹ نیوز

 


 

01

بالی وڈ اور ہالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے آسکر انعام یافتہ پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو 'اسٹار وارز' کی فلمیں ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

معروف بالی وڈ اور ہالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو جیسے ہی علم ہوا کہ شرمین عبید ہالی وڈ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی تو انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے لکھا کہ شرمین عبید چنائے پہلی غیر انگریز اور پہلی خاتون فلمساز ہیں جو ’اسٹار وارز‘ کی فلموں کو ڈائریکٹ کریں گی، انہوں نے مزید لکھا کہ شرمین عبید ایک جنوبی ایشیائی فلمساز ہیں اور یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔

اداکارہ نے شرمین عبید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میری دوست مجھے آپ پر فخر ہے اور میری دعا ہے کہ قوت آپ کے ساتھ ہو۔

واضح رہے کہ صرف پریانکا چوپڑا ہی نہیں بلکہ پاکستانی شوبز ستاروں مہوش حیات، ماہرہ خان، وجاہت رؤف، عدنان ملک اور دیگر نے بھی ہالی وڈ فلمیں ملنے پر شرمین کو مبارکباد پیش کی تھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

قدسیہ علی پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ایک نوجوان اور باصلاحیت نئی اداکارہ ہیں،انہوں نے ڈرامہ سیریل ’ اولاد ‘ سے ڈیبیو کیا جس میں انہوں نے ایک آٹسٹک لڑکی کا کردار نبھایا اور بہت اچھا پرفارم کیا اور اسی ڈرامے کے بعد وہ مقبول ہو گئیں۔

حال ہی میں قدسیہ علی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک انٹرویو دیا جہاں انہوں نے نامور اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنی دوستی کے حوالے سے بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سجل علی بہت عاجز اور شائستہ ہیں، جب میں کسی مسلئے کا شکار ہوتی ہوں تو ان سے رابطہ کرتی ہوں، وہ میری صحیح رہنمائی کرتی ہیں اور مجھے بتاتی ہے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سجل سے دوستی میری خوش قسمتی ہے، میں اتنی خوش قسمت ہوں کہ مجھے ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے جو کہ آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ نے آگے کیسے چلنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا خان انٹرنیشل فیشن برانڈ میبلائن کی ایمبیسڈر بن گئی ۔

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر ایک ویڈو شیئر کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی سوہانا کو مبارکباد دیتے ہوئے ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ہے، اداکار نے بیٹی کو نئی کامیابی پر جہاں مبارکباد پیش کی وہیں اس کی کامیابی اور مستقبل کی کامرانیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانا نیویارک میں اداکاری پڑھ رہی ہے اور انہوں نے فیشن برانڈ کی طرف سے ایمبیسڈر بنانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ایک پوسٹ میں سوہانا نے جہاں فیشن برانڈ کو ان کو موقع دینے پر شکریہ ادا کیا وہیں انہوں نے اپنے والدین کی سپورٹ اور حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔


0/Post a Comment/Comments