سپورٹس نیوز

 


 

01

محمد عباس سٹار پلیئر شاہین آفریدی کے ہمراہ باؤلنگ پیئر بنانے کے خواہاں ہیں۔

ایک انٹرویو میں محمد عباس نے کہا کہ میں کاؤنٹی سیزن کے آغاز میں اپنی کارکردگی سے خوش ہوں، ہیمپشائر کی جانب سے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنا اعزاز ہے، ہر کرکٹر کا مقصد ملک کی نمائندگی کرنا ہوتا ہے، میں بہترین پرفارم کرنے کی کوشش کررہا ہوں، گزشتہ سال موقع نہ ملنے پر مایوس ہوا، مثبت سوچ کے ساتھ کم بیک کیلئے بہترین کوشش کررہا ہوں، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میری موجودگی میں ڈیبیو کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کی کارکردگی میں بہت زیادہ نکھار آیا ہے، وہ میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہے، میں ان کی کارکردگی پر بہت خوش ہوں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شاہین سے ملاقات بھی ہوئی، میں ان کے کیریئر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر قومی ٹیم میں واپسی کا موقع ملا تو شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باؤلنگ پیئر بنانا چاہوں گا، پیسر کی حالیہ پرفارمنس شاندار ہے جبکہ میں ماضی کی کامیابیوں کا سلسلہ آگے بڑھانے کی کوشش کروں گا، قومی ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

آئی سی سی کی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو 906 پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، پہلے نمبر کے حصول کی دوڑ میں قومی کرکٹرز بابر اعظم اور محمد رضوان سوریا کمار یادیو کے قریب پہنچ گئے ہیں، پوائنٹس کے اعتبار سے محمد رضوان کا 811 پوائنٹس کیساتھ دوسرا جبکہ بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کیساتھ تیسرا نمبر ہے۔

ساؤتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم 748 پوائنٹس کیساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 745 پوائنٹس کیساتھ پانچویں،ساؤتھ افریقہ کے ریلے رؤسو 724 پوائنٹس کیساتھ چھٹے، متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم 716 پوائنٹس کیساتھ ساتویں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان 705 پوائنٹس کیساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ٹی20 فارمیٹ میں پاکستان کو شاہین آفریدی کی طرح جارح مزاج کپتان کی ضرروت ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے بھی بابر کی کپتانی کے حوالے سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بابر بڑے فارمیٹ کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں طویل فارمیٹ کی کرکٹ یعنی ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی قیادت جاری رکھنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے نقطہ نظر سے بات کروں تو مستقبل میں ہمارے پاس زیادہ ٹی20 کرکٹ نہیں، ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں شاہین کو بطور ٹی20 کپتان قومی ٹیم کی قیادت کرنی چاہیے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ شاہین آفریدی کی قائدانہ صلاحیتیں سب کے سامنے ہیں، پی ایس ایل میں کوئی بھی ٹیم لگاتار 2 بار ٹائٹل نہیں جیت سکی لیکن شاہین کی کپتانی میں لاہور قلندرز نے کرکے دکھایا، میرے خیال میں شاداب اور بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم جارح مزاج انداز میں نہیں کھیل رہی۔

0/Post a Comment/Comments