سپورٹس نیوز

 


 

01

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی آج اپنی 23 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، شاہین نے کراچی میں اپنے سسر شاہد آفریدی سمیت اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا۔

شاہد آفریدی نے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پر تصاویرشیئرکرتے ہوئے داماد کو سالگرہ کی مبارکباد دی، تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے ٹیرس پرکیک کاٹنے کے بعد شاہد آفریدی شاہین کو کیک کھلا رہے ہیں۔

سالگرہ کی مبارکباد دینے والے شاہد آفریدی نے کیپشن میں شاہین کیلئے لکھا، ’ سالگرہ مبارک! خوش رہو‘۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا افغان کرکٹرز راشد خان اور نور احمد کے پاس سحری کرنے پہنچ گئے۔

افغانستان کے بولنگ آل راؤنڈر راشد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے آئی پی ایل فرنچائز گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہاردک پانڈیا کو شکریہ کا پیغام دیا۔

تصویر میں ہاردک پانڈیا کو راشد خان اور نور احمد کے ساتھ سحری کے دسترخوان پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی امپائر کم کاٹن مردوں کے انٹرنیشنل ٹی20 مقابلے میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

کم کاٹن نے ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے مابین سیریز کے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے، جس میں انکے ہمراہ وین نائٹس بھی موجود تھے، اس مقابلے میں کیویز نے مہمان لنکن ٹائیگرز کو زیر کیا۔

48 سالہ کاٹن نے اس سے قبل ہیملٹن میں سال 2020 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بطور ٹی وی امپائر فرائض نبھائے تھے۔

کم کاٹن 2018 سے اب تک ویمنز کے 24 ون ڈے انٹرنیشنل کے علاوہ 54 ٹی20 میچز میں بھی امپائرنگ کرچکی ہیں۔


0/Post a Comment/Comments