سپورٹس نیوز

 


 

01

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیسٹمین فخر زمان نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کے بعد نوجوان بیٹر صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے بیٹر کا کہنا تھا کہ لاہور کی وکٹ بیٹنگ کے لئے آسان نہیں تھی، اننگ کے آغاز میں اوپنر جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان کو بیٹنگ میں مشکل پیش آئی۔

فخر زمان نے کہا کہ جس طرح کی اننگ صائم ایوب نے کھیلی ہے اس نے میچ کو باقی بیٹرز کیلئے آسان بنا دیا، بابر اعظم کے بعد صائم ایوب کی صورت میں پاکستان کو ایک اچھا کھلاڑی ملا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اس وقت بے شمار فاسٹ باؤلرز ہیں اور ہر باؤلر کو زیادہ محنت کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس پر بھی خاص توجہ دینا ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ یہ وقت اور کلچر کی بات ہے کہ اس وقت فاسٹ باؤلر کی صرف پیس دیکھی جارہی ہے ، میری اِسکل پیس نہیں بلکہ سوئنگ ہے اور میں صرف اپنی پیس پر توجہ دے کر سوئنگ کے ہنر کو کھونا نہیں چاہتا۔

میر حمزہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اس وقت بے شمار فاسٹ باؤلرز ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے اور فاسٹ باؤلرز کے درمیان مقابلے کی فضا قائم ہو جانے سے قومی ٹیم کو ہی فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر فاسٹ باؤلر کی اپنی اِسکل ہوتی ہے، میری اِسکل سوئنگ اور سیم ہے، مجھے سوئنگ پر مکمل عبور ہے، احسان اللّٰہ اور حارث رؤف کے پاس پیس ہے جس کی وجہ سے میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 انگلش پریمیئر لیگ ( ای پی ایل ) میں دوبارہ میچز کا سلسلہ آج سے شروع ہو گا۔

پریمیئر فٹ بال لیگ کے اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی 30 میچز میں سے 23 میں کامیابی کے بعد 73 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

مانچسٹر سٹی نے اب تک 29 میچ کھیل کر 21 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 67 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

نیوکیسل یونائیٹڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ 56 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔

دیگر ٹیموں میں ٹوٹنہام ہاٹ پور 53 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، آسٹن ولا 47 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے ، برائٹن اینڈ ہوو البیون 46 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، لیور پول آٹھویں ، برینٹ فورڈ نویں اور فلہم 39 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

0/Post a Comment/Comments