بزنس نیوز

 


01

 

 مسلسل گراوٹ کے بعد روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 85 پیسے کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 287 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جس ریٹ سے ہم گیس باہر سے لاتے ہیں اس پر کوئی خریدنے کیلئے تیار نہیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کے معاملے پر کچھ مسائل ہیں، ہمارے پاس جتنی گیس ہوتی ہے وہ فراہم کر دی جاتی ہے، سب سے پہلے عام عوام کی ضرورت کو دیکھا جاتا ہے۔

وزیر مملکت برائے پٹرولیم نے کہا کہ وزیراعظم کا حکم ہے کہ سب سے پہلا حق غریبوں کا ہے، پہلے ان کو فراہم ہو، سب سے زیادہ گیس ڈومیسٹک کیلئے استعمال ہوتی ہے اس کے بعد انڈسٹری کیلئے، تاجروں کا زیادہ مسئلہ بھی انڈسٹری کو گیس فراہمی کے حوالے سے ہے۔

ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ میری اہم میٹنگ ایس ایس جی سی کے نمائندوں سے ہونی ہے، ہماری جتنی گیس کی ضرورت ہے اتنی پیداوار نہیں ہے، اسی وجہ سے کہیں کہیں گیس کی شورٹیج ہوتی ہے، یہی طریقہ رہتا ہے کہ کوئی پالیسی بنائی جائے، روس سے اس مہینے کروڈ آئل فراہم ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے روپے کی قدر میں کمی کے باعث آئل کمپنیوں کو ہونے والے نقصان کی تفصیل مانگ لی۔

اوگرا نے آئل کمپنیوں سے گزشتہ 6 ماہ کی تفصیلات مانگی ہیں، اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 2 ہفتوں میں نقصان کی تفصیل جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی درآمدی قیمت عالمی سطح پر تیل کی قیمت کے مسابقتی ہونی چاہیے، کمپنیاں نقصان سے بچنے کیلئے درآمدات کو حکومتی پالیسی کے مطابق یقینی بنائیں۔

0/Post a Comment/Comments