انٹرٹینمٹ نیوز

 


 

01

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ علیزے گبول نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی، اداکارہ کو تصاویر میں صحن کعبہ میں کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

علیزے کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الحمدللہ میں نے رمضان المبارک میں پہلا عمرہ مکمل کیا ، اس سے زیادہ خوشی اور شکر گزاری نہیں ہو سکتی۔

اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

بھارتی معروف بزنس مین  مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے انت امبانی کی شاندار سالگرہ  میں پاکستانی معروف گلوکاروں نے اپنی آواز سے چار چاند لگا دیئے۔

 

تفصیلات کے مطابق دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک  مکیش امبانی ہیں جن کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی 28 ویں سالگرہ کے موقع پر دبئی میں  کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا،جس میں نہ صرف بالی ووڈ سٹارز کی بڑی تعداد نے شرکت کی بلکہ پاکستانی گلوکاروں نے شاندار پرفارمنس پیش کرکے محفل لوٹ لی۔اننت امبانی کی سالگرہ میں جن پاکستانی گلوکاروں نے پرفارم کیا ان میں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان شامل ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں راحت فتح علی خان کو  فلم باڈی گارڈ کے گانے" تیری میری پریم کہانی" پر پرفارم کرتے نظر آرہے ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

جنوبی کوریا کی اداکارہ اور ماڈل جونگ چائی یل 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی مینجمنٹ ایجنسی نے جونگ چائی یل کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ" ماڈل و اداکارہ گزشتہ روز انتقال کر گئیں، تاہم ابھی تک موت کی وجہ سامنے نہیں آئی"۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ اس وقت ایک ویب ناول بیسڈ ڈرامے"  ویڈنگ امپوسبل"  میں کام کر رہی تھی اور اداکارہ کی موت کی خبرپر " ویڈنگ امپوسبل"  کی کاسٹ اور دیگر عملے نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کام روک دیا۔

 

خیال رہے کہ جونگ چائی یل پہلی مرتبہ 2016 میں ایک پروگرام کے ذریعے منظر عام پر آئیں اور پھر اداکارہ نے 2018 میں فلم "ڈیپ "کے ذریعے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور وہ نیٹ فلکس کی ویب سیریز "زومبی ڈیٹیکٹیو" میں اداکاری کے حوالے سے مشہور ہوئیں۔


0/Post a Comment/Comments