انٹرٹینمنٹ نیوز

 


 

01

عروف بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل فراڈ کے مقدمہ میں عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں، اداکارہ کے خلاف فراڈ اور چیک باؤنس ہونے کا مقدمہ درج ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر اجے کمار کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمے میں امیشا پٹیل کے بزنس پارٹنر کرونال کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

اداکارہ کے خلاف درج مقدمے میں لکھا ہے کہ امیشا پٹیل اور ان کے پارٹنر نے دیسی میجک کے نام سے ایک فلم بنانے کیلئے پروڈیوسر سے اڑھائی کروڑ روپے لیے اور سود کے ساتھ رقم لوٹانے کی یقین دہانی کروائی۔

فلم کی شوٹنگ کا آغاز سال 2013ء میں ہونا تھا لیکن وہ 2023ء تک ریلیز نہیں ہوئی، پروڈیوسر نے اداکارہ اور ان کے پارٹنر سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا، اجے کمار کو اداکارہ اور ان کے پارٹنر کی طرف سے رقم کے چیک دیے گئے لیکن وہ دونوں چیک باؤنس ہوگئے۔

خیال رہے کہ فلم پروڈیوسر اجے کمار کی شکایت پر عدالت اداکارہ اور ان کے بزنس پارٹنر کو بارہا طلب کر چکی ہے مگر وہ حاضر نہیں ہوئے، مقدمے کی اگلی سماعت 15 اپریل کو کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 بالی ووڈ کی معروف و خوبرو اداکارہ روینہ ٹنڈن کو بھارت کے اعلیٰ ترین’ پدما شری‘ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روینہ ٹنڈن نے ریاست کی جانب سے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے والد کا خواب تھا مگر افسوس وہ یہ لمحہ دیکھنے کیلئے دنیا میں موجود نہیں۔

روینہ کا کہنا تھا کہ اس اہم اعزاز سے نوازے جانے پر بھارتی حکومت کی مشکور ہوں، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے سینما کے آرٹ اور کرافٹ کے اس سفر میں ہمیشہ میری رہنمائی کی۔

یہ تقریب دہلی کے راشٹرپتی بھون میں منعقد ہوئی جہاں فلموں کے ساتھ ساتھ سماجی کاموں میں بھی سرگرم رہنے والی بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن کو صدر دروپدی مرمو نے خود یہ ایوارڈ پیش کیا۔

0/Post a Comment/Comments