ریجنل نیوز

 

علاقائی خبریں:

01

راولپنڈی کے تھانہ جاتلی میں پولیس کی کارروائی شادی پر ہوائی فائرنگ کے لیے اسلحہ لے جانے والے 04 ملزمان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے 03 رائفل 12 بور اور 02 پستول اور گولیاں برآمد۔گرفتار ملزمان کی شناخت طلحہ، سعد جمیل، نقاش اور سکندر کے ناموں سے ہوئی ملزمان کےزیر استعمال گاڑیاں بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی۔مقدمات درج کیے جا رہے ہیں ایس پی صدر کی ایس ایچ او جاتلی اور پولیس ٹیم کو شاباش غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

02

اوکاڑہ میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری حالیہ بارشوں سے گندم کی پیداوار میں کمی فی ایکڑ پیداوار 25 سے 30 من کسانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کھاد کی عدم دستیابی کی وجہ سے گندم کو کافی نقصان پہنچا کسانوں کا وزیراعظم پاکستان سے کسان ریلیف پیکیج دینے کا مطالبہ مزید جانتے ہیں ہمارے بیورو چیف اصغر راجپوت کی اس رپورٹ میں

03

خبر شامل کرتے ہیں ڈیرہ اللہ یار سے جہاں  ریلوے اسٹیشن ڈیرہ اللہ یار کے ارد گرد گزشتہ سال کے سیلاب کا گندہ پانی جھیل کی طرح موجود ہے جس سے ارد گرد جلدی بیماریا ں اور مچھروں کی وجہ سے ملیریا پھیلنے لگا ہے  اہل علاقہ نے کہا ہےکہ منتخب نمائندے اور میونسپل کارپوریشن نے ایک سال تک اس جانب کوئی توجہ نہیں دی میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار کی جانب سے ریلوے کالونی کو مکمل طور نظر انداز کردیا ہے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کئی بار میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر اور عملے کو گندہ پانی نکالنے کا کہا مگر کوئی بھی اس جانب توجہ نہیں دے رہا انہوں نے منتخب میئرسے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ خدارا اس جانب توجہ دیں ہمارے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔

04

پاکپتن میں شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینکنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔۔۔پولیس کے مطابق ملزمان نے ناجائز تعلقات سے انکار پر خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینکا تھا۔۔۔مختار ساقی کی رپورٹ

05

قاضی احمد میں محکمہ صحت حکومت سندھ کی جانب سے  "دی بگ کیچ اپ" تھیم کے تحت مورخہ 24 تا 30 اپریل 2023 کو حفاظتی ٹیکوں کا عالمی ہفتہ منایا گیااس ضمن میں حکومت سندھ، محکمہ صحت شہید بینظیر آباد اور پاتھ فاونڈر انٹرنیشنل کے اشتراک سے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شہید بینظیرآباد ڈاکٹر دولت جمالی نے کہا کہ دی بگ کیچ اپ تھیم کے تحت عالمی سطح پر  24 سے 30 اپریل 2023 تک حفاظتی ٹیکوں کا ہفتہ مناتے ہوئےہمیں فخر محسوس ہو رہا ہے جو حفاظتی ٹیکوں سےانسانی جانوں کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے انہوں نے کہا کہ  COVID-19 وبائی امراض کے نقصانات کا ہم خود اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ سب ان حفاظتی ٹیکوں سے دور رہنے کے نتیجے میں واقع ہوئے ہیں  اس لیے اب ہمیں اپنے تمام حفاظتی ٹیکوں کے فوائد سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

06

شیخوپورہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے زیر اہتمام شیخوپورہ میں ہزاروں مستحق افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اس موقع پر ٹیرٹی مینجر محمد عدیل ادریس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرقپور روڈ  کے محلوں سالار ٹاون ۔صدیقیہ کالونی ۔رحمان پورہ سلطان پورہ اور دیگر علاقوں کے مستحق گھرانوں میں ایک  ایک  ماہ کا راشن تقسیم کیا گیا۔مزید تفصیلات جانتے ہیں ہمارے نمائندہ عرفان خان درانی سے

07

سیالکوٹ:

تھانہ کوٹلی لوہاراں میں ڈی پی او سیالکوٹ کی کھلی کچہری میں ڈھپئی دوہرے قتل دو ننھے بھائی کے والدین اور وارثان کے ساتھ پورا گاؤں میڈیا کی موجودگی میں پیش ہوا انکا موقف تھا کہ ذیشان عرف شانی۔ آصف۔ عثمان۔ ملک حسن نے اپنے پسٹل سے دونوں بھائیوں فہد احد کو فائر مارے جن سے انکی موت واقع ہوگی پولیس نے بھاری رشوت لیکرملزمان کو چھوڑ دیا اور  مقتول بچوں کا نزعی بیان بھی ریکارڈ نہیں کی گیا۔پولیس ہماری بات نہیں سنتی ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے مثل کا  مطالعہ کرنے کے بعد ایس ایچ او کو ناقص تفتیش کی بنا پر کلوز ٹو لائن کر دیا اور وارثان کو یقین دلایا کہ مقدمہ کی تفتیش دوبارہ ہوگی۔ جس پر اہل علاقہ نے کھلی کچہری میں تالیاں بجا کر پولیس کو داد دی اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کیا ۔

08

کمیر شریف  قبضہ مافیا  کے ہاتھوں انتظامیہ  بے بس۔مین روڈ  کے ساتھ سروس روڈ  لوگوں کے پیدل چلنے اور انکی آسانی کے لیے بنایا گیا  تھا ۔۔مگر قبضہ مافیانے اس سروس روڈ پر قبضہ کر کے اپنے کاروباری اڈے  بنا لیے ۔اسی حوالے سے جانتے ہیں ظفر اقبال بھٹی کی اس رپورٹ میں

09

اوکاڑہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری۔ اوکاڑہ کے علاقے بصیر پور پکا نارائن کوٹ میں مصالحہ چکی پر فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے کارروائی کی گئی۔ ٹیسٹ کے دوران مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائی گئی۔ فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا۔ ورکنگ ایریا میں گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔ مرچوں کی مزید جانچ کیلیے سیمپل لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔ملاوٹی مرچوں کا استعمال معدے میں تیزابیت اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

10

نواب ولی محمد میں انتظاميہ کی غفلت کی وجہ سے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے بدبو اور وبائی امراض ملیریا اور دیگر مہلک بیماریاں وبائی صورت اختیار کر گئی اس سلسلے میں شہری ایکشن کمیٹی نواب ولی محمد کے صدر یوسف رند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی شھید بینظیرآباد اور اسسٹنٹ کمشنر راشد علی چنا کو شہر میں صفائی کے ناقص نظام کے بارے میں اطلاع کی ہے امید ہے جلد نوٹس لیا جائے گا دوسرے جانب شہری ایکشن کمیٹی نواب ولی محمد کے شہریوں سے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کا عمل شروع کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

11

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت گندم خریداری مہم کے سلسلہ میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،محمد اسد چانڈیہ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمود مشتاق سمیت متعلقہ افسران اور ریونیو سٹاف نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ گندم خریداری میں تمام افسران کا وقت بہت قیمتی ہے،وہ فیلڈ میں جائیں اور اپنے پٹواریوں اور فیلڈ سٹاف کی موقع پر خود پوزیشن چیک کریں،انہوں نے کہاکہ دو دنوں میں تمام باردانہ کسانوں میں تقسیم کردیا جائے اور گندم کے فوڈ مراکز پر پہنچ کو بھی یقینی بنایا جائے،انہوں نے مزید کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں گندم کی سمگلنگ اورغیرقانونی ترسیل میں استعمال نہ ہونے دیں،اس دھندے میں ملوث گاڑیوں اور اڈوں کو سیل کردیا جائے گا۔اجلاس میں گندم خریداری کے ٹارگٹ حصول بارے اہم فیصلے بھی کئے گئے۔

12

جیکب آباد کے تھانہ مولاداد کے حدود میں غیرت کے نام پر شوہر نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو ٹی ٹی پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال پہنچایا اور قاتل کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارنا شروع کیا دوہرے قتل کی وجہ سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے آخری اطلاع تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ ایک عورت سمیت دو افراد  کے قتل ہونے کے بعد مزید خونریزی کا اندیشہ ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف لوگ جدید ہتھیاروں سمیت مورچہ بند ہو گئے  ہیں۔

 

 


0/Post a Comment/Comments