اینٹرینمنٹ نیوز





 

 

01

 پاکستان کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے اپیل کی ہے کہ مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر مفت آٹا نہ ملنے پر رونے والے شہری کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ عطیات دیں اور ضرورت مندوں کی مدد کریں۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپیل کرتی ہوں کہ آپ سب اپنی استطاعت کے مطابق ضرورت مندوں کی مدد کریں اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا انشاءاللہ۔

یاد رہے کہ موجودہ مہنگائی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے غریب عوام کے لیے مفت آٹا سکیم شروع کی ہے جہاں بد نظمی کی وجہ سے کئی جانوں سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

 کئی مشہور لوک گیتوں کو زندگی دینے والے غزل اور لوک کے نامور گلوکار شوکت علی کو مداحوں سے بچھڑے 2 سال بیت گئے۔

دنیائے موسیقی کا ایک بڑا نام شوکت علی 3 مئی 1944 میں لاہور میں اندرون بھاٹی گیٹ میں پیدا ہوئے، 5 سے زائد دہائیوں پر محیط اپنے موسیقی کے سفر کے دوران انہوں نے کئی پاکستانی فلموں کیلئے گیت گا کر عالمگیر شہرت حاصل کی۔شوکت علی پہلی مرتبہ 1960 کی دہائی میں شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچے جب انہوں نے اس وقت کی مشہور فلم ’تیس مار خان‘ کے لئے اپنی آواز پیش کی۔

شوکت علی نے 1965 اور 1971 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران ملی نغمے بھی گائے، ان کے نغمے ’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ سن کر آج بھی جوش و ولولہ پیدا ہوجاتا ہے۔شوکت علی نے موسیقی کی تقریباً تمام تر اصناف میں اپنی آواز کو کامیابی سے آزمایا، ان کے گائے چھلے کو تو خاصا پسند کیا گیا، انہوں نے اردو میں بھی کافی فلموں کیلئے گانے اور غزلیں وغیرہ گائیں لیکن وہ زیادہ مشہور پنجابی کے صوفی کلام کے لئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے عامر لیاقت کے انتقال سے 2 دن قبل ان سے بات کرنے اور سمجھانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔رمضان ٹرانسمیشن کے دوران مرحوم عامر لیاقت کو یاد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کے انتقال سے صرف 2 دن قبل ان کی عامر لیاقت سے انتہائی مایوس کن بات چیت ہوئی تھی۔فیصل قریشی نے بتایا کہ عامر کی کچھ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان سے بات کرنے اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر وہ نہیں مانے اور ملنے سے منع کر دیا۔اداکار نے بتایا کہ عامر نے انتقال سے 2 دن قبل اچانک فون کیا اور کہا کہ میں جارہا ہوں جس پر ہم سب پریشان ہوگئے اور انہیں سمجھایا کہ ایسی باتیں نہ کریں مفتی صاحب نے بھی سمجھایا مگر عامر نے یقین کے ساتھ کہا کہ اب وہ نہیں رک پائیں گے۔فیصل قریشی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے عامر لیاقت سے ملنے اور انہیں گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی تاکہ ساتھ بیٹھیں کچھ باتیں کریں مگر ملاقات نہیں ہو سکی اور اگلے دن ان کے انتقال کی خبر آگئی۔ 

0/Post a Comment/Comments