دلچسپ و عجیب

 

 

01

نظام شمسی کے آدھے سے زیادہ سیارے آپ آسمان پر دیکھ سکتے ہیں۔

درحقیقت بیشتر سیاروں کو دیکھنے کے لیے ٹیلی اسکوپ یا دوربین کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس کو چاند کے ساتھ دیکھنا ممکن ہوگا۔

یہ سب سیارے چاند کے قریب موجود ہوں گے اور دنیا بھر میں ان کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔

مگر ان سیاروں کو دیکھنے کا بہترین موقع ایسی جگہ پر دستیاب ہوگا جہاں سے افق کا نظارہ بغیر کسی رکاوٹ کے ممکن ہو۔

ماہرین کے مطابق 28 مارچ کو سورج غروب ہونے کے بعد افق پر اس جگہ نظر ڈالیں جہاں سورج غروپ ہوا تھا تو چمکدار مشتری کو دیکھنا ممکن ہو گا جس کے ساتھ مدھم عطارد بھی ہوگا۔

زہرہ کو آسمان پر دیکھنا سب سے زیادہ آسان ہوگا مگر اس کے قریب موجود یورینس کو دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت ہوگی۔

جہاں تک مریخ کی بات ہے تو وہ اوپر چاند کے قریب نظر آجائے گا جہاں وہ کافی روشن ہوگا۔

یہ سب سیارے سیدھی لکیر میں نہیں ہوں گے مگر پھر بھی ایک وقت میں ان سیاروں کا آسمان پر نظارہ بہت خاص ہوگا۔

29 اور 30 مارچ کو مشتری کے علاوہ باقی سیاروں کو آپ دیکھ سکیں گے۔

ہر چند سال میں سیاروں کا اس طرح اکٹھے دیکھنے کا موقع ملتا ہے مگر ایک سیدھی لائن میں انہیں دیکھنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔

ایسا جون 2022 میں ہوا تھا جو اس موقع پر عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور زحل کو دیکھا گیا تھا۔

02

برازیل کے فٹبالر نیمار کی کم عمر مداح نے امتحان میں میسی سے متعلق آئے سوال پر دلچسپ جواب دیا جوکہ وائرل ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست کیرالہ کی رہائشی 9 سالہ رسا فاطمہ چوتھی جماعت کی طالبہ ہے، اس کا امتحان میں دیا جانے والا جواب اتنا دلچسپ تھا کہ سوشل میڈیا پر تیز ی سے مقبول ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رسا کے امتحانی پرچے میں ارجنٹینا کے مشہور فٹبالر لیونل میسی پر ایک سوال آیا جس میں میسی کی کامیابی، ایوارڈز، فیملی اور فٹبالر سے متعلق دیگر سال پوچھےگئے تھے اور امتحان میں اس سوال کے 4 نمبر تھے۔

لیکن رسا کو یہ سوال پسند نہیں آیا اور اس نے میسی سے متعلق لکھنے سے منع کردیا کیونکہ رسا برازیل کے فٹبالر نیمار کی بہت بڑی فین ہے اور اس نے اپنی معصومیت میں دلچسپ جواب دیا۔

رسا نے لکھا کہ میں اس سوال کا جواب نہیں دینا چاہتی، میں برازیل کی فین ہوں اور نیمار کو پسند کرتی ہوں، مجھے میسی نہیں پسند۔ 

استاد نے رسا کے جواب کو انتہائی دلچسپ پایا اور انہوں نے امتحانی پرچے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق استاد کی جانب سے بتایا گیا  کہ فٹبالر نیمار اور رونالڈو کے ننھے مداح اکثر اپنا غصہ امتحانی پرچے پر نکالتے ہیں۔

03

 

اگر آپ بس میں سفر کر چکے ہیں تو اندازہ ہوگا کہ بہت زیادہ وقت تک بیٹھ کر گزارنا کتنا مشکل ہوتا ہے۔

مگر کیا آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ دنیا میں بس کے طویل ترین سفر کا دورانیہ کتنا ہوگا؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر یہ سفر 56 دن طویل ہوگا جو استنبول سے شروع ہوکر لندن پر ختم ہوگا

ایک سیاحتی کمپنی کی جانب سے اس سیاحتی پروگرام کا اعلان کیا گیا جسے اس نے دنیا کا طویل ترین بس سفر قرار دیا۔

اس سفر کا آغاز اگست 2023 میں ہوگا اور 30 افراد اس کا حصہ بنیں گے۔




0/Post a Comment/Comments