سپورٹس نیوز

 


 

01

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان 2023 کے ورلڈ کپ کے میچز بنگلا دیش میں کھیل سکتا ہے۔آئی سی سی کے جنرل مینجر وسیم خان نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں پیشن گوئی کی تھی پاکستان 2023 کے ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتا ہے۔۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ پاکستان اپنے ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلے گا، مجھے لگتا ہے کہ وہ میچز بھی بھارت کے ایشیا کپ کے میچوں کی طرح نیوٹرل وینیو پر ہوں گے۔تاہم کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ’ کرک بز ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے اپنے جنرل منیجر کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے میں کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے رینکنگ میں امام الحق اور کوئنٹن ڈی کوک بالترتیب 740 پوائنٹس کے ہمراہ مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ رسی وین ڈر ڈوسن 777 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔اسی طرح ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 906 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلی، محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، ڈیون کانوے 768 پوائنٹس کے ہمراہ تیسری جبکہ کپتان بابراعظم 755 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے ، کراچی میں چار کی بجائے تین ون ڈے میچز کرا نے کی تجویز زیر غور ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا ، کیوی ٹیم تین ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے گی ، جس کے بعد دونوں ٹیمیں پنڈی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ۔شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں دو ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ ہوگا ، تاہم پنڈی کو ایک اور ون ڈے میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔



0/Post a Comment/Comments