ہیڈلائینز





 

 

01

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

گرینڈ جیوری نے ووٹنگ کے بعد فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔چند دنوں میں باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔ ٹرمپ پر االیکشن کے دوران رقوم کی ادائیگی چھپانے اور ایک اداکارہ کو رقم دینے کی تفتیش کے بعد کیس چلایا جا رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا الزامات تسلیم کرنے سے انکار

………………………………

02

امریکہ کا جمہوریت کانفرنس میں پاکستان کی شرکت نہ کرنے پر افسوس کا اظہار۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پیٹل کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان خود مختار ملک ہے اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے ۔کانفرنس میں پاکستان کی عدم شرکت سے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

……………………

03

پنجاب اور کے پی میں انتخابات التوا کیس۔سپریم کورٹ کا 4 رکنی بینچ کیس کی مزید سماعت آج کرے گا۔گزشتہ روز سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا تھا۔ جسٹس امین نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی۔بینچ میں چیف جسٹس جسٹس منیب اختر جسٹس اعجاز الاحسن جسٹس جمال مندوخیل شامل

…………………….

04

پانچ رکنی بینچ ہو یا فل کورٹ کوئی فرق نہیں پڑتا،عمران خان کا ٹویٹ ۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں

امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن آئین کا مذاق اڑا رہے ہیں۔مخالفین  انتخابات سے خوفزدہ ہیں۔یہ سزا یافتہ لیڈروں کو کلیئر کرانے کی خاطر آ ئین تباہ کرنے کو تیار ہیں ۔

……………………

05

سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آ ئین کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل کہاجو سازش تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی پکڑ لی گئی ہے۔ملک ریاست  اورادارے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے

 

0/Post a Comment/Comments