انٹر ٹینمٹ نیوز





01

گلوکار علی ظفر نے ملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی کے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔معروف کامیڈین اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شفاعت علی کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر ایک شخص کی عزت نفس کا خیال رکھے۔شفاعت علی نے اپنے ٹویٹ میں سوال اٹھایا تھا کہ جب بجلی کا بل غریب کے گھر کے ایڈریس پر ہر مہینے پہنچ جاتا ہے تو مفت آٹے کا تھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا؟، غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کے لئے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟ ملک بھر میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بدترین بدنظمی کے واقعات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔مفت آٹے کے حصول کیلئے خواتین، بزرگ اور بچے سارا سارا دن لائنوں میں لگ کر انتظار کرتے ہیں اور جب ٹرک آٹا لیکر پہنچتا ہے تو دھکم پیل کی وجہ سے اکثر لوگ نہ صرف آٹے سے محروم رہ جاتے ہیں بلکہ زخمی اور بیہوش بھی ہورہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

02

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ، ماڈل اور میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ میں اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل کرتی ہوں، کوئی دوسرا صحافی یا کوئی اور میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہینڈل نہیں کر رہا۔وینا ملک کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر زیادہ تر سیاسی ٹوئٹس دیکھنے کو ملتی ہیں اور بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اکاؤنٹ پر صرف ان کا نام استعمال کیا جاتا ہے وہ اپنا اکاؤنٹ خود نہیں چلاتی ہیں۔معروف اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر واضح کیا کہ وہ اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ خود ہینڈل کرتی ہیں اور اس پر ٹوئٹس ان کی اپنی ہوتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ خود اپنے خیالات شیئر کرنا پسند کرتی ہیں اس لیے کوئی دوسرا صحافی یا کوئی اور ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہینڈل نہیں کر رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ میری کوئی ٹیم بھی نہیں ہے لیکن ہمارے ہاں لوگ کچھ زیادہ سوچتے ہیں تو انہیں سوچنے دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

03

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو دھوکے بازوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مومن وہ ہے جو ايک سراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو لگے ہو کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ وقت پر ہی اس سے دور ہو جائے۔انہوں نے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی زندگی بہت خوبصورت بنائی ہے، ہر انسان کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی پُرسکون انداز میں گزارے، اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔انہوں نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں، میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔






0/Post a Comment/Comments