ہیڈلائینز

  







01

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات میں تاخیر،سپریم کورٹ میں آج پھر سماعت ہوگی چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔گزشتہ روز کی سماعت میں عدالت عظمی نے پی ٹی آئی سے سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی تحریری یقین دہانی مانگی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے حکومت سے بھی تو پوچھیں گے وہ عام انتخابات کے لیے چھے ماہ سے کتنا پیچھے آسکتے ہیں۔جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ وہ اپنے اختلافی نوٹ پر قائم ہیں،ازخود نوٹس اور درخواستوں کو چار تین سے مسترد کیا گیا۔

02

وزیر اعظم شہباز شریف نے قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا۔اٹارنی جنرل اور وزیر قانون سمیت سینئر وزراء شریک ہوں گے۔سپریم کورٹ کی طرف سے یقین دہانی مانگی جانے پر مشاورت ہو گئی۔وزیر اعظم کی سپریم کورٹ آمد سے متعلق بھی غور ہوگا۔

03

چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی کا بل آج سینیٹ میں پیش ہوگا۔گزشتہ روز بل قومی اسمبلی سے منظور کیا گیا۔چیف جسٹس بینچ کی تشکیل اور ازخود نوٹس کا فیصلہ تنہا نہیں کر سکیں گے۔بینچوں کی تشکیل اور از خود نوٹس کا فیصلہ تین رکنی کمیٹی کرے گی۔کمیٹی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور دو سینئر ترین جج شامل ہوں گے۔بنیادی حقوق کے اہم معاملے پر تین یا زائد ججوں کا بیچ بنے گا۔آئین اور قانون سے متعلق مقدمات کم ازکم پانچ ججوں کا بینچ سنے گا۔اپیل تیس دن میں دائر کی جاسکے گی چودہ دن میں سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔

04

صدر عارف علوی کہتے ہیں اکتوبر میں بھی الیکشن مشکل نظر آرہا ہے۔یہ بات صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے سے پہلے عمران خان کو بتا دی تھی۔عدالتی اصلاحات بل کی ٹائمنگ بہتر ہو سکتی تھی۔اصلاحات بل  ابھی دیکھا نہیں،کیا فیصلہ کروں گا کہنا قبل از وقت ہے۔اس وقت بحران کا سامنا ہے مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔اداروں پر جب دباؤ ہوتا ہے تو دراڑیں نظر آنے لگتی ہیں۔ہم بد زبانی کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں،آئین کو بچانا ضروری ہے۔ان کی یا کسی اور کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی ہے۔

05

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری مقدمے کی سماعت۔عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور۔عمران خان کے وکلا نے درخواست ہونے پر بھی درخواست دائر کردی۔دسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سماعت 29 اپریل تک ملتوی۔



0/Post a Comment/Comments